اسلام آباد ( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔انہوں نے صحتیابی کے بعد اسپتال کے عملے کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔رکنِ قومی اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اسپتال سے گھر روانہ ہورہے ہیں۔عامر لیاقت کی حالت بگڑ چکی ہے: اہلیہ توبیٰ عامر خیال رہے کہ 30 دسمبر کو عامر لیاقت کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں حالت بہتر ہونے کے حوالے سے بھی بتایا گیا تھا۔
عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
