تازہ ترین

میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، میاں شہباز شریف

لاہور( سن نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب اور ایف بی آر میں ہمارے خلاف کھربوں روپے کے الزامات لگے لیکن ایک دھیلے کی بھی خبر ثابت نہیں ہو سکی، اب تمام حقائق دنیا اور عوام کے سامنے آ چکے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے کیونکہ یہ لوگ الزامات تو بے پناہ لائے لیکن کسی کو بھی ثابت نہ کر سکے۔ سوا تین سال تک مجھے اور میرے خاندان کو ان الزامات کا سامنا رہا۔ پارٹی کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا، بتایا جائے ان کیخلاف کیا نکلا؟ میری بیٹی مریم نواز، حمزہ شہباز اور بڑے بھائی نواز شریف تک نے جیلیں کاٹی ہیں۔