تازہ ترین

نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد( سن نیوز)ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج کردیں، ملزم ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت ذاکر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی تھی اور عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔