لاہور: ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نجی بینک کے نائب صدر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سوری نجی بینک کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے، وہ بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگ کے صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیش رفت
