اسلام آباد ( سن نیوز): کراچی کے لئے بجلی5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ایک سہ ماہی اورایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اورنومبر 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
کراچی کے لئے بجلی5روپے50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان
