اسلام آباد( سن نیوز): بجلی کی قیمت میں ایک بار پھراضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے33پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔سی پی پی اے نے نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔درخواست منظورہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی۔نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔ فرنس آئل سے 1.71فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔
بجلی 4 روپے33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
