تازہ ترین

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند

اسلام آباد( سن نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند ہے، جس کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی جبکہ ایم 5 موٹروے ملتان سے اوچ شریف تک بند ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا دوسرا نمبر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوجانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔