اسلام آباد( سن نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت آج کی جارہی ہے، عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا شمیم نے بتایا کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت کر رہے ہیں، برطانیہ سے منگوایا گیا اصل بیان حلفی آج عدالت میں پڑھے جانے کا امکان ہے، گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سربمہر لفافہ کھولا نہیں گیا تھا۔سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بھی پیشی کیلئے ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں، بیان حلفی برطانیہ سے کوریئر سروس کے ذریعے ہائیکورٹ کو موصول ہوا تھا۔
بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا، رانا شمیم
