تازہ ترین

کراچی میں دن کے اوقات میں سردی کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد( سن نیوز)آج کراچی میں ہونے والی بارش کی وجہ سے کراچی میں دن کے اوقات میں سردی کا 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سمبر یعنی آج کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل دسمبر 2008 میں سرد ترین دن 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کی رات بھی کافی سرد ہوگی اور پارہ 10 سے نیچے جاسکتا ہے۔