کراچی( سن نیوز): محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں آج سے ہلکی بارش کا امکان
