تازہ ترین

ٹکٹس کی تقسیم درست کرلی جائے تو ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، فواد چوہدری

اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ، ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سےمتعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 17 تحصیل نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ، ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی ، پی ٹی آئی کے چار ،چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اگر پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے ووٹ یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک تحریک انصاف کا ہی ہے۔