پشاور( سن نیوز)پشاور میں جے یو آئی ایف کے ویلج کونسل امیدوار زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے دوران ناخوشگوارواقعات سامنے آئے ،کاکشال میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی ،ہزار خوانی میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں میئر کا بیلیٹ پیپر غائب ہوگیا ،چمکنی میں سی سی ٹی کیمرے فعال نہ ہوسکے ۔بلدیاتی انتخابات کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں ناخوشگوار واقعاتسے دن بھر کشیدگی رہی،ہزارخوانی ون میں خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن میں میئرکا بیلٹ پیپرنہ ہونے پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج کیا اورپولنگ بندکرنے کا مطالبہ کیا ،کاکشال کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی تاہم موقع پرموجود افراد نے بیچ بچائو کرادیا اس دوران پولنگ کا عمل جاری رہا ،تحصیل چمکنی نیبرہوڈکونسل 45 کے ایک پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپردوسری نیبرہوڈ کے نکل آئے جس کے بعد پولنگ اسٹاف بیلٹ پیپرزلیکرآراو کے دفتر پہنچ گیا،تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مردوں کے داخلے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی،جس کے باعث پولنگ کا عمل چند لمحوں کے لئے بندکردیا گیا پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔
پشاور میں بلدیاتی الیکشن جیت کر خوشی میں فائرنگ کرنیوالا امیدوار اپنی ہی گولی سے جاں بحق
