تازہ ترین

شہریارآفریدی کی فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی کو دھمکیاں فرانسیسی حکام نے نوٹس لےلیا

اسلام آباد( سن نیوز)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم صحافی کو ننگی گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ وہ تو سر درد کا علاج کرانے پیرس آئے تھے۔شہریار آفریدی کی دھمکیوں والیآڈیو کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کیں اور صحافی یونس خان سے کہا کہ پاکستانی وزیر غلط باتیں کر رہے ہیں، آپ محتاط رہیں۔اس پر یونس خان نے کہا کہ وہ اب خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، پاکستان جانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔