تازہ ترین

ملک میں سردی بڑھ گئی، کراچی کی خنکی میں اضافہ

اسلام آباد( سن نیوز)ملک بھر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، کراچی میں بھی خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے ہیں، کمبل، لحاف، رضائیوں، سوئٹرز، جیکٹس، مفلرز، ٹوپیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔خشک میوہ جات، گرم سوپ، انڈے اور فرائی مچھلی کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔