تازہ ترین

آصف ‏زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف

لاہور( سن نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف کے بارے میں آصف ‏زرداری کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا۔شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، ‏میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے، ‏نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‏ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے اور ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔