تازہ ترین

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

اسلام آباد( سن نیوز)لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہےہیں تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویزملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں جو انتخابی نتائج مرتب ہونے تک فعال رہیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔