تازہ ترین

سرکاری ٹی وی سے سینکڑوں ملازمین کو جبری نوکریوں سے نکالنے کی منصوبہ بندی، اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ (ن) نے سرکاری ٹی وی چینل سے سینکڑوں ملازمین کو جبری نوکریوں سے نکالنے کی منصوبہ بندی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،سمیع اللہ خان،سعدیہ تیمور اور حناپرویز بٹ نے مشترکہ قرارداد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ٹی وی چینل سے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کی جاہری ہے ۔ایک عدالتی حکومت کے تحت پہلے ہی 16ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔اگرسرکاری ٹی وی چینل میں لوگوں کی نوکریاں محفوظ نہیں تو پرائیویٹمیڈیا ورکرز کیسے محفوظ ہو سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت پی ٹی وی کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی بجائے اپنے وعدے کے مطابق تحفظ فراہم کرے۔