اسلام آباد( سن نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون بن چکا ہے جس کے تحت آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ہی ہوں گے، ای وی ایم پر اپوزیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عدالت جائے گی یا نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا رونا شروع ہو جاتا تھا، اب بھی دھاندلی کا رونا ہوگا، یہ انتخابات سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ، میرے مطابق پنجاب کے 40 جبکہ ملک بھر میں تقریباً 80 ایسے حلقے ہیں جہاں اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ انتخابی نتائج بدل کر رکھ دے گا اور جب وہ لوگ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو ووٹ دینگے تو یہ پھر کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا
