تازہ ترین

پی ٹی آئی کا عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھا دیا ہے۔پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ ملک کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو خط لکھ کر عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عالیہ حمزہ ملک نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ‏عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگے اور ان کی تضحیک کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اور مفرور کو مہمان خصوصی بنایا گیا، کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دی گئیں۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ کمیٹی ‏عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔