تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔