تازہ ترین

ہری پور میں بس کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق

ہری پور – خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں بس کھائی میں گرنے سے 10 سے مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے ترناوہ کھوئی بگراں میں ایک مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس کھائی میں جاگری، واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار امدادی کاموں کے لیے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

موقع پر دس سے زائد افراد کی تصدیق ہوئی جن کی میتوں کو خانپور میں قائم سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 15 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ڈاکٹرز نے اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پانچ ایمبولینس، ایک ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔