تازہ ترین

عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، اسحاق ڈار

لاہور – مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے، میاں نواز شریف وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر مکمل مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو رہا تو کوئی وجہ ہوگی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج غربت دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔