تازہ ترین

بیوروکریسی کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، مریم نواز

لاہور – پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

مسلم لیگ ( ن ) کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرانیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے کہا کہ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔