تازہ ترین

نوازشریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہورہے، حکومتی سرپرستی کرینگے، مریم نواز

اسلام آباد – چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلے 5 سال نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، ‏نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نا کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ اگلے ۵ سال وہ نا صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے انشاءاللّہ۔

مریم نوازنے مزید کہاکہ جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے واقف ہیں، انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے ، شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے-