تازہ ترین

وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

لاہور – پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کےبغیرحکومت نہیں بن سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گے، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتےہیں،اس پربھی عوام کی نظر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کوحل کیے بغیربننےوالی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےاسپتال،اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت قائم کیے، میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتاہوں۔