تازہ ترین

شیر کا شکار کرکے اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

بدین – پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نام لیے بغیر قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کو کڑی تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کے پاس منشور ہے اور نہ نظریہ، ایک شخص پہلی،دوسری اور تیسری بار ناکام ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے 10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاوں گا، ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکے مکانات دیناچاہتے ہیں۔