تازہ ترین

نگران حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد – نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے حکومت کو سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

الیکشن 2024سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی کا کہنا تھا انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کروانے ہیں، الیکشن کمیشن کو سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، اقتصادیات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے اور سیاست معیشت اور اقتصادیات کا ارتکاز ہے، ہم نے اپنی زیادہ تر ضروریات قرضوں پر چلائی ہیں، سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنے کا منشور دیں، ساری جنگ معیشت اور اقتصادیات کی ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا سکیورٹی مسائل حقیقی ہیں اور ہمیں ان کا ادراک ہے، سکیورٹی مسائل کو بہتر کریں گے، ان شااللہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، فیک نیوز اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کرنا ہو گا، یہ کہنا بہت آسان ہے کہ 300یونٹ بجلی فری کر دیں گے، ہمارے اصل مسائل صحت اور تعلیم کے ہیں، ملک کے مستقبل سے کھیل کر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔