تازہ ترین

ن لیگ نہیں چاہتی کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو، سعد رفیق

لاہور – مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کرنیوالوں اور اسے ریورس گیئر لگانے والوں میں مقابلہ ہوگا، ن لیگ یہ نہیں چاہتی کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ اگر کسی نے بلے کا نشان لینا ہے تو وہ اپنی لائن تو سیدھی کرے، ایک طرف ہمارے کام دوسری طرف مخالفین کے کرتوت بولتے ہیں، ابھی کراچی سے ہوکر آرہا ہوں انہوں نے کراچی کو کھنڈر بنادیا، لیول پلینگ فیلڈ مانگنے والے اپنے علاقے میں اونچی آواز میں بات نہیں کرنے دیتے۔

خیال رہے کہ این اے 242پر ن لیگ اور ایم کیو ایم میں ڈیڈلاک برقرار ہے، دونوں جماعتیں این اے 242چھوڑنے کو تیارنہیں ہیں جبکہ دنوں پارٹیوں میں انتخابی مہم ساتھ چلانے پر اتفاق ہوا ہے-