تازہ ترین

نائن الیون کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان نہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد – جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد حکمرانوں کی ترجیحات اسلامی پاکستان کی نہیں رہی، بدقسمتی سے آج بھی وطن عزیز کو ایک اسلامی ملک کی شناخت نہ دے سکے۔

مولا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، ماں بہنوں سمیت لاکھوں مسلمانوں نے اس ملک کیلئے جانوں کی قربانی دی، پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مصلحتوں کا شکار ہو کر اپنا وقت گزار دیتی ہے، عوام سے ہمارا رابطہ اور تعلق نظریات کی بنیاد پر ہے، ہماری جماعت انتخابات میں حصہ لے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے، بابائے قوم کے فرمان کے مطابق ہم 2ریاستی حل تسلیم نہیں کریں گے اور انوارالحق کاکڑ کی بات اسرائیل کو تسلیم کرنیکی دلیل نہیں بن سکتی۔