تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھا دیئے

بہاولنگر(نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے بھی کرائے بڑھا دیئے ہیں گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں 30 سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے اسی طرح ساہیوال، عارف والا ، پاکپتن ، فورٹ عباس ، ہارون آباد، چشتیاں اور دیگر علاقوں کو جانیوالی مسافر کوچز کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے ہیں دوسری طرف گڈز ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آرہا ہے۔