تازہ ترین

سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری، بانی پی ٹی آئی کا نام بطور پارٹی سربراہ ہٹا دیا گیا

اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا، الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے، پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔