تازہ ترین

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی خبر درست نہیں، پولیس

راولپنڈی – احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور ان کے پولیس اسکواڈ کے گزرنے سے قبل ائیرپورٹ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شایان ذوالفقار نامی ملزم کو گرفتار کرکے ائیرپورٹ تھانے میں منتقل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی پولیس نے کہاہے کہ کسی جج کی گاڑی پر فائرنگ نہیں ہوئی ہے، ملزم شایان ذوالفقار نشے کا عادی ہے، ملزم زبردستی اپنے گھرو الوں کو اپنی مرضی سے لے کر جارہا تھا ، انکار کرنے پر اُس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جج محمد بشیر کا اسکواڈ فائرنگ سے قبل ہی گزر چکا تھا۔

خیال رہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے تمام کیسز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے پاس زیر سماعت ہیں ۔