تازہ ترین

25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر بری

اسلام آباد – عدالت نے 25 مئی لانگ مارچ جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج نوید خان نے کی، عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو کیس سے بری کر دیا۔

دونوں کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔