تازہ ترین

شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور – پولیس نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا اور گاڑی میں لے کر روانہ ہو گئی۔

شیر افضل مروت کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو کچھ دیر تھانہ مزنگ میں رکھنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔