تازہ ترین

مائرہ قتل کیس ، ملزمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دائر کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کے کیس میں ملزمان کی جانب سے نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات ہیں ، ویڈیو لنک کے ذریعے جیل میں ہی ٹرائل کیا جائے ۔ مائرہ قتل کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی ، ملزمان کی نئی درخواست پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا، ملزمان کے خلاف مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ، عدالت نے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں26 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ ذوالفقار کو قتل کردیا گیا تھا ، اور ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا ، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقراکوعلم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا۔