تازہ ترین

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جمعرات صبح 10 بجے کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اب تک 11 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔