تازہ ترین

کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار

کراچی – اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اغواء برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ تینوں پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا۔ اسٹیل ٹائون پولیس نے رفیق ، سرفراز اور یونس کو گرفتار کرلیا۔ تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے واقعات میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شہر میں ڈکیتی کے متعدد واقعات میں پولیس اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کے محکمے میں کالی بھیڑیں شامل ہوگئی ہیں جو سسٹم پر بد نما داغ بن گئی ہیں۔