تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کیلیے درخواست خارج

اسلام آباد – خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کردی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جج محمد مرید عباس کے روبرو پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔

عدالت نے کیس کے حوالے سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔ اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔