تازہ ترین

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

میاں چنو – معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ طارق جمیل کے صاحبزادے نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی، انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے، مزید تحقیقات کے لیے ہدایت دیں ہیں.

دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا کی سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا، سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔