اسلام آباد – اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے صرف بل دینے والے شہریوں کو ہی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق ادارہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی لیے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ گزشتہ روز 222بجلی ناہندگان سے 45لاکھ 23ہزار کی ریکوری کی گئی، 15ہزار 83رننگ ڈیفالٹرز سے 16کروڑ 24لاکھ کے واجبات وصول کرلیے گئے جب کہ 6ہزار 958ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 17کروڑ 35سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 21ہزار 671نادہندگان سے33کروڑ 59لاکھ واجبات وصول کرلیے گئے ہیں۔