تازہ ترین

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی میں تلخ کلامی۔ گالی گلوچ

اسلام آباد ( سن نیوز) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ اور سیرپیم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان آج صبح صبح شدید تلخ کلامی ہو ے کے بعد پولیس نے ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کو گرفتار کر کیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج صبح والک کر رہے تھے جہاں انہوں نے گزرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر اعتراض کیا کہ یہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسی اور تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے درمیاں شدید تلخ کلامی شروع ہو گئ اور ممبر قومی اسمبلی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو گالی نکال دی۔زرایع کے مطابق اس پر سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پولیس کو ہدایت دے کر ممبر قومی اسمبلی کو گرفتار کروا دیا جس پر پولیس نے ممبر اسمبلی کو گاڑی سمیت اپنی حراست میں لے لیا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے ممبر قومی اسمبلی کو تھانہ سے رہا کر دیا ہے جبکہ گاڑی پولیس کی کسٹڈی میں تھانہ میں ہی موجود ہے۔