تازہ ترین

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومرو و دیگر افسران اور جوان کیسے اس مقام پر پہنچے؟مختصر معلوماتی تحریر

اسلام آباد(سن نیوز)و روزقبل صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میںکور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سومروسمیت چھ افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔جنرل سرفراز علی کے ہمراہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف ستی اور کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد بھی موجود تھے۔ہیلی کاپٹر کو پائلٹ میجر سعید احمداورمعاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اڑا رہے تھے جبکہ کریو چیف نائیک مدثر فیاض بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔ اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔وطن کے سپوت جو اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے میدان میں اترے تھے انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کوئٹہ کے کور کمانڈر کے عہدے پر تعینات تھے۔ اس سے قبل وہ آئی ایف سی کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔جنرل سرفراز اکتوبر 2018 میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔15 مہینے ڈجی جی ایم آئی کے عہدے پر رہنے کے بعد جنوری 2020 میں جنرل سرفراز علی کو انسپیکٹر جنرل ایف سی بلوچستان تعینات کر دیا گیا تھا۔نومبر 2020 میں جنرل سرفراز علی کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تو انہیں کمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔بریگیڈیر کے عہدے پر تعیناتی کے دوران وہ 2015-2017 میں واشنگٹن امریکہ میں ڈیفنس اتاشی بھی رہے اور سال 2017 میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملی۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 2012ء میں کمانڈر ٹرپل ون بریگیڈ بھی رہ چکے ہیں۔جنرل سرفراز علی کے احباب اور سابقہ کولیگز کے مطابق وہ پروفیشنل افسر اور غیر متنازع شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے ساتھ واشنگٹن سفارت خانے میں کام کرنے والے افراد کے مطابق جنرل سرفراز کی شخصیت میں ایک ٹھہراؤ تھا اور معاملات کو گہرائی سے جانچنے کی ان میں اضافی خوبی تھی۔ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونیوالے ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا تعلق راولا کوٹ آزاد کشمیر سے تھا۔میجر جنرل امجد حنیف نے 1994 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے سوگواروں میں بیوہ ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔شہید کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد کا تعلق فیصل آباد سے تھا، بریگیڈیئر محمد خالد نے 1994 میں 20 انجینئر بٹالین میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے بیوہ، تین بیٹیوں اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔شہید پائلٹ میجر سعید کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، انہوں نے بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونیوالے معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان نے بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ہید کریو چیف نائیک مدثر فیاض کا تعلق نارووال سے تھا اور انہوں نے بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔