تازہ ترین

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے سال 2022 میں پچاس لاکھ مفت پودے تقسیم کرنے کا ہدف مقرر

اسلام آباد: پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے سال 2022 کے لیے مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اور شہری اور ادارے شجر کاری مہم کے لیے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی نرسریوں سے مفت پودوں حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی مینجر، محمد قاسم کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا جنگلات اگاؤ پروگرام نجی شعبے کی جانب سے شروع کیا جانے والا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان ٹوبیکو کمپنی 1981 سے لے کر اب تک 120 ملین سے زائد پودے مفت بانٹ چکی ہے۔ رواں سال بھی پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے پچاس لاکھ پودے مفت تقسیم کر نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی نرسریوں میں اس وقت بیچ ٹری، امرود، بکائن، کچنار، بید کا درخت، درانتا اور جامن کے پودے مفت دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی نرسریاں اسلام آباد میں بہارہ کہو اور سیکٹر ایف نائن، جہلم میں پی ٹی سی فیکٹری کے قریب، لاہور میں رنگ روڈ ہیڈ آفس کے پاس، صوابی میں موٹر وے انٹرچینج پر اور فیصل آباد میں اقبال اسٹیڈیم کے مقام پر واقع ہیں۔ کوئی بھی فرد ان نرسریوں سے پچیس پودے فی کس با لکل مفت حاصل کر سکتا ہے۔