اسلام آباد (سن نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو قانون کے مطابق منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار ڈیوٹیز سر انجام دیں گے، پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل لوکیشن آن رکھیں گے، پولنگ ایجنٹ دستخط شدہ فارم 45 حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔پارٹیاں بدلنے والے سیف کھوسہ کیساتھ کھڑے عمران لوٹوں کو ووٹ نہ دینے کا کہتے رہےالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 کی کاپی مہیا کرنے کا پابند ہوگا، کنٹرول رومز میں ڈپٹی کمشنرز پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے حکام موجود رہیں گے، توقع کرتے ہیں تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی پر امن انداز میں استعمال کریں گے۔خیال رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے، یہ نشستیں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔
پنجاب ضمنی الیکشن قانون کے مطابق منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے: الیکشن کمیشن
