تازہ ترین

حکومت کا طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سن نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کے معاملے پر آزاد اور شفاف انکوائری کمیشن بنایا جائےگا، اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت کی تھی، حکومت کی جانب سے شفاف انکوائری کے تحت سب کچھ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کو 18 دن اغوا کرکے پی ایم ہاؤس میں رکھا گیا، پی ایم پورٹل پر خاتون نے شکایت درج کرائی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا۔پی ٹی آئی حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز طے کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اہم قرارداد پاس کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں گندم درآمد کی منظوریمریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے 3 ملین ٹن گندم کی درآمد کی منظوری دی ہے، گندم عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمت کے مطابق درآمد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لگژری آئٹم جو بندرگاہوں پر پابندی لگانے کے 2 ہفتوں میں آئی ان پر5 فیصد جرمانہ ہوگا،مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاپتہ افراد کمیشن سے بھی جاوید اقبال کیخلاف شکایات آئیں، ان شکایات کو بھی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔