تازہ ترین

بھکر میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار

اسلام آباد (سن نیوز)بھکر کے علاقے دریا خان میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
قاسم سوری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی90 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔