اسلام آباد ( سن نیوز) اے ایس آئی ندیم سیٹھی تعینات تھانہ صادق آباد کی ناجائز فروش کے ساتھ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی ۔ کھل ڈھل کے آؤ ہم سنبھالیں گے ایسے آؤ جیسے طوفان ہم تمہاری بیک پے ہیں ، لیک آڈیو میں ندیم سیٹھی کا ناجائز فروش سے کہنا تھا کہ تم کب تک گھر پہنچو گے تمہارے گھر پہنچتے ہی تمہیں دس فائروں کی آواز آئے گی ، مجھے آئس دو میں نے پینی ہے، ندیم سیٹھی میں نے تمہارا نام بھی لیا لیکن مجھ سے پھر بھی تھانہ صادق آباد کے ملازموں نے پندرہ ہزار روپیہ لے لیے ،ناجائز فروش ندیم کیانی راولپنڈی(ملک جنید) بدنامِ زمانہ ناجائز فروش ندیم کیانی کی مبینہ طور پر راولپنڈی پولیس آفیسر اے ایس آئی ندیم سیٹھی کے ساتھ خفیہ آڈیو کال منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر ناجائز فروش کے ساتھ ہر برے کام میں نہ صرف ملوث ہے بلکہ شراب اور آئس کی فرمائش بھی کر رہا ہے ، تھانہ صادق آباد میں تعینات اے ایس آئی ندیم سیٹھی باقاعدہ طور پر ناجائز فروش کو یہ بھی کہہ رہا ہے کہ تمہاری گلی کے باہر تمہارا استقبال میں 10 فائر کر کے کروں گا۔ تم علاقے میں آندھی طوفان کی طرح آؤ اور کام کرو میں تمہاری بیک پر ہوں، جس پر بدنام زمانہ ناجائز فروش ندیم کیانی کو بتا رہا ہے کہ کل مجھ سے تھانہ صادق آباد کے دو ملازمین نے ناکے پر روک کر پندرہ ہزار روپے لیے ہیں اور ساتھ ہی مبینہ طور پر کسی اے ایس آئی کا حلیہ بھی بتایا ہے ، بدنامِ زمانہ ناجائز فروش پر قبل بھی مختلف تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج ہوچکا ہے، جن میں دو ایف آئی آرز ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی ٹی ایس آئی حبیب الرحمن جو اس وقت تھانہ نیو ٹاؤن میں تعینات تھے ، راجہ لیاقت اے ایس آئی اور خورشید احمد ایس آئی نے دی۔ سی پی او راولپنڈی کی انتھک محنت کے باوجود راولپنڈی پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے خواب شرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ندیم سیٹھی جیسے بدکردار پولیس آفیسر ہیں جن کی وجہ سے محکمہ پولیس کی ساکھ بری طرح مجروح ہو رہی ہےاور ان کی بدولت منشیات فروشی کی وجہ سے ہماری آنے والی نسلوںکو مستقبل تباہ و برباد ہو رہا ہے ۔
ہم ہیں سچ کے متوالے ؟؟؟ تم کب تک گھر پہنچو گے تمہارے گھر پہنچتے ہی تمہیں دس فائروں کی آواز آئے گی
