تازہ ترین

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر! پیپلز بس سروس کا آج سے آغاز ہوگا

اسلام آباد (سن نیوز)کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا جس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شاہراہ فیصل، میٹروپول آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔ 29 کلومیٹر طویل روٹ پر30 بسیں چلائی جائیں گی جو صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی جب کہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے رکھا گیا ہے۔آئندہ ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک بسیں چلائی جائیں گی تاہم 14 اگست سے پہلے کراچی کے تمام 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچیں گی۔