اسلام آباد(رپورٹرزڈیسک): وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے پر شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کو واپس بلایا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے
شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے
شیخ رشید ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے
موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس بلوایا گیا#TLPDharna #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ— Daily Sun News (@aazadtv) October 23, 2021