کوئٹہ( سن نیوز)بلوچستان کے ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ جام صاحب نے آج پارلیمانی لیڈر کیخلاف درخواستیں جمع کرائی لیکن تینوں درخواستیں معطل کردیا گیا۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیران نے بتایا کہ ایک زمہ دار شخص نے کہا کہ گمشدہ اراکین کو اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھلایا جارہایے۔:جام کمال اور اس کے ماتحت اداروں نے ارکین کو حبس بےجا میں رکھا ہے –کوئٹہ میں جمعہ کی شام کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوے سردار عبدالرحمان کھیران نے کہا کہ قران پر حلف لےرہاہوں کہ مجھے پسند کی وزارت اور 20 کروڑ کی پیش کش کی گئی ہے اس کے علاوہ جام کمال خود کو بچانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور اغواء برائے تاون کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ انتقامی کاروائی کے تحت میرے پرانے کیسز نکالے جارہے ہیں لیکن میں پہلے ہی ان کیسز میں باعزت بری ہوچکاہوں اسکے لیے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتاہوں کہ کیا ہم اس ملک کے وفادار نہیں ہیں ؟انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال یہ ہی رہی تو اس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کو بھی نقصان ہوسکتاہے۔
مجھے پسند کی وزارت اور 20 کروڑ کی پیش کش کی گئی
